ون یونٹی گروپ کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں: عثمان ہنجراء ، عثمان خالد  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات سال 26-2024 کے لئے ون یونٹی گروپ کے نامزد امیدواران برائے ایسوسی ایٹ کلاس عثمان یوسف ہنجراء اور عثمان خالد بٹ نے نوشہرہ ورکاں میں چیمبر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون یونٹی گروپ کی تاجر برادری کے لئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اپنی بھرپور کارکردگی کی بنا پر ون یونٹی گروپ تاجروں کی دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے مفاد پرست عناصر ہر سال اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے نیا لبادہ اوڑھ کر ون یونٹی گروپ کے مدمقابل آتے ہیں ۔جن کو گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی پہچان چکی ہے تاجر 23 ستمبر کو ترقی اور خدمت کی سیاست میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا احتساب ووٹ کی طاقت سے کریں گے اور ون یونٹی گروپ پر اپنے اعتماد کا اظہار کر کے اسے ریکارڈ توڑ کامیابی دلوائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن