گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن شیخ الطاف ،ماہر تعلیم صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی،ربی جان ودیگر نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ قیام امن کی بنیاد احترام مذاہب، مساوات اور برابری کے حقوق ہیں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی وجہ سے دنیا جنگ و جدل کا شکار ہے ، سماجی و معاشی استحصال کی وجہ سے معاشرے بگاڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے امن کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کی جدوجہد کا تقاضا ہے کہ ہر انسان بلا امتیاز رنگ ، نسل اور مذہب ایک دوسرے کے وجود اور آزادی کو تسلیم کرے ، اسکے مذہبی عقیدے کا احترام کرے ،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام امن کی علامت ہے ،انتہا پسندی اور مذہبی شدت پسندی کے حامل معاشرے زوال کی جانب گامزن ہیں۔