گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پردو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے سینئر افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں کے بارے میں لیکچرز دئیے اور وزٹ کروائے۔پروگرام کی اختتامی تقریب سی پی او آفس میں منعقد ہوئی،طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سینئرافسران نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام اورطلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔تقریب کے اختتام پر انٹرنیز میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔