منبر و محراب کی تائید سے دشمن طاقتوں کی سازشیں ناکام ہوئیں:علامہ ضیا ء اللہ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن  ڈاکٹر علامہ ضیا ء اللہ شاہ بخاری نے  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منبر و محراب کی بھرپور تائید سے دشمن طاقتوں کی سازشیں ناکام ہوئیں ہیں‘ علما و خطبا اپنے منبر و محراب سے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے تمام اداروں کا بھرپور دفاع کریں گے۔  ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام اور قوم کا بھرپور تعاون افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گا۔ دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اس کی اساس و نظریہ کلمہ توحید ہے‘ منبر و محراب امت مسلمہ‘ اسلام کے تحفظ اور فروغ کا عظیم ذریعہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن