لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات 23اور ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات 24ستمبر کو ہونگے۔ گذشتہ کافی سالوں کے بعد اس مرتبہ ایک سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ اس مرتبہ کئی نئے اتحاد تشکیل پائے ہیں۔ ایک طرف پیاف پائینیرز بزنسمین الائنس ہے اور دوسری طرف پیاف فائونڈرز ایل بی ایف الائنس ہے۔ اس مرتبہ کے الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ نئے قوانین کے تحت تمام کے تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ریٹائرہوگئے ہیں۔