سٹیٹ بنک قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے  31 دسمبر تک توسیع کرے:پی ایس ایم اے

Sep 22, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کمرشل اور اسلامی بینکوں کے شوگر ملوں کو دئیے گئے۔ قرضہ جات کی ادائیگیوں کی تاریخ میں 31 دسمبر 2024 تک کی توسیع کرے۔ ترجمان نے کہا  ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں گورنر سٹیٹ بنک کو خط لکھا ہے اور شوگر انڈسٹری کی موجودہ نازک صورتحال کی وضاحت کی ہے۔ خط کے مندرجات کے مطابق شوگر ملز 3 ماہ کے قلیل عرصے میں 12 ماہ کی چینی تیار کرتی ہیں جبکہ انہیں گنے کی ترسیل کے 15 دن کے اندر تمام کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرنا ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں