لاہور (نیوزرپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں الخدمت اکیڈمک سکالر شپ پروگرام کے سالانہ کنونشن کاانعقادہوا۔ مہمانان خصوصی سیکرٹری جنرل و چیئرمین الخدمت ایجوکیشن پروگرام سیدوقاص جعفری،مرکزی نائب صدوراحسان اللہ وقاص،ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ، انجینئراحمدحمادرشید،ڈاکٹراحمدجبران ، ڈاکٹر قدسیہ شمیم، الخدمت اکیڈمک سکالرز، پروفیسرز، طلبہ طالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور نئے سکالر شپ ہولڈرز کو سکالر شپ سر ٹیفکیٹ فراہم کئے گئے۔ کنونشن میں شریک طلبہ و طالبات سے اعلی تعلیم کے حصول اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے حلف بھی لیا گیا۔ سید وقاص جعفری نے کہا تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ بد قسمتی سے پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ ایسے میں الخدمت اکیڈمک سکالر شپ جیسے پروگرام ہونہار طلبہ و طالبات کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔