لاہور(کامرس رپورٹر) نیو میٹروسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں تیز ترین مکمل ہونیوالے ہاؤسنگ منصوبے کو دنیا بھر میں پزیرائی حاصل ہے جس وجہ سے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں بی ایس ایم کی نگرانی میں نیو میٹروسٹی ہاؤسنگ سکیم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ گلوپارک کی تعمیر منڈی بہاؤالدین اور نواحی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کیلئے جدید طرز کی تفریح کا بہترین تحفہ ہے۔ جدید رہائشی منصوبہ میں کشادہ سڑکیں، صحت و تعلیم کے پروجیکٹس،فوڈ سٹریٹ،شاپنگ مالز،مساجد،فلٹریشن پلانٹس،نکاسی آب کا بہترین نظام کی وجہ سے جہاں دیگر شہروں کے ہاؤسنگ منصوبوں کو سراہا جا رہا ہے اسی طرز کی ڈویلپمنٹ منڈی بہاؤالدین میں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار نیومیٹروسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شہزاد ایوب نے گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین میں نیومیٹروسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گلو پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کرنل (ر) اویس،نعیم عباسی، اسد ارسلان، شہریار چوہدری،وقار محمود، فیضان ارشد، عدیل اسلم سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے موسیقی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں نامور فنکاروں آئمہ بیگ، مظہر راہی کے علاوہ مقامی اور لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن سے شائقین کی بڑی تعداد محظوظ ہوئے۔