لاہور(خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام کرکٹ ٹورمنٹ کا انعقاد کیاگیا‘ نعیمیہ الیون نے سرفراز نعیمی الیون کو 20 رنز سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی کپتان اور دیگر طلبہ کھلاڑیوں میںمفتی قیصر شہزاد نعیمی، ایڈمین آفیسرپیر فاروق احمدنے انعامات تقسیم کئے۔ نعیمین ایسوسی ایشن کے سابق صدر مفتی قیصر شہزاد نعیمی نے کہاکہ طلبہ کی جسمانی نشوونما کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے میدان آباد ہوں گے۔ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے۔