فیروزوالہ( نامہ نگار) متعدد اضلاع کے ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک پولیس کے ناکوں سے بچنے کی خاطر سگیاں چوک دوساکو چوک کوٹ عبدالمالک اور ڈسٹرکٹ ضلع شیخوپورہ سے گذرنا چھوڑ دیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز اور فاروڈنگ کمپنیوں کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ کی تمام بڑی شاہرات پر رات کے بعد اب دن کے وقت بھی ٹریفک پولیس نے ناکے لگانا شروع کر دیئے ہیں اور بعض اہلکار سرعام ٹرکوں، ٹرالوں، ویگنوں اور بسوں وغیرہ کے ڈرائیوروں سے پیسے بٹورتے ہیں جس سے بچنے کی خاطر متعدد ڈرائیوروں نے ضلع شیخوپورہ کی شاہرات سے گذرنا چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ چنیوٹ سے آنے والے پتھر کے لدے ہوئے ٹرکوں کو روکنے کی وجہ سے لاہور سرگودھا روڈ پر ٹرکوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوتا ہے۔ محکمہ ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ صرف ڈرائیوروں کے لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کی خاطر ناکے لگائے جاتے ہیں۔
فیروز والہ : ٹریفک پولیس کے غیر ضروری ناکے ‘بڑی گاڑیوں نے گزرنا چھوڑ دیا
Sep 22, 2024