کاہنہ کو نظر انداز کر کے نشتر کو تحصیل  بناناعوام کیساتھ زیادتی ہے:اہلیان علاقہ

Sep 22, 2024

کاہنہ(نامہ نگار) تحصیل بناو کاہنہ تحریک کے زیر اہتمام پرانہ کاہنہ میں طارق خلیل دہنگل امیدوار چیئرمین کاہنہ کے ڈیرہ پر جلسہ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقہ کی ایک بڑی تعداد کے لوگوں نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ آپ کو ہر دفہ بھاری اکثریت سے کامیاب کرواتے ہیں۔کاہنہ کو تحصیل بنانے کاوعدہ کیا تھا مگر اب پنجاب حکومت نے کاہنہ کو نظر انداز کر کے نشتر کو تحصیل بنا دیا جو کاہنہ اور اس سے ملحقہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ جلسہ سے ملک ستار، عبدالواحد خاں، طارق خلیل دہنگل، اکرام ٹیکریا، آصف شہزاد اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں