آئی پی پیز معاہدے ملک کے مفاد میں نہیں،ختم ہونا چاہئے:جاوید قصوری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کے بیان کہ ’’آئی پی پیز کو نیپرا نے 15تا16فیصد منافع کی اجازت دی مگر بیلنس شیٹس 60تا70فیصد منافع دکھا رہی ہیں‘‘پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، ان کو فوری طور پر ختم ہونا چاہئے۔ بجلی کی قیمت ادا کرنے عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے۔بند گھروں کے لاکھوں روپے کے بل آرہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ رہی سہی کسر اوور بلنگ نے پوری کر دی ہے۔ پورے کا پورا نظام ہی تلپٹ ہو کر رہ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن