فحاشی ‘عریانی ‘فنکاروں کو شوکاز  ڈانسرز پر پابندی کے مراسلے 

Sep 22, 2024

لاہور(کلچرل رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد کی ہدایت پر صوبہ بھر میں فحاشی و عریانی میں ملوث تھیٹرز کیخلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے۔ بہاولپور کے راوی تھیٹر، نور تھیٹر رحیم یار خان، ستارہ تھیٹر لاہور، تماثیل تھیٹر لاہور اور فیصل آباد کے نور محل تھیٹر اور سبینہ تھیٹر شامل ہیں۔ترجمان پنجاب آرٹس کونسل کے مطابق ذو معنی اور نازیبا جملے بولنے والے فنکاروں کو شوکاز جاری کیے گئے جبکہ فحش رقص کرنے والی ڈانسرز پر پابندی کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھیج دیے گئے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد کی تھیٹرز میں فحاشی و عریانی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

مزیدخبریں