لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں جزاء و سزا کا موثر نظام موجود ہے ۔ اچھی کارکردگی پر پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ فرائض میں غفلت و لاپرواہی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کرنیوالے افسران و جوانوں میںنقد انعامات و تعریفی اسنادتقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے موثر حکمت عملی کی بدولت کرائم کا گراف نیچے لانے اور امن و امان برقرار رکھنے پرایس ڈی پی او شفیق آباد اور ان کی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا اولین فرض ہے ۔امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ آئند بھی اسی جذبے سے فرائض انجام دیں۔انصاف کیلئے تھانوں میں آنے والے شہریوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
محکمہ پولیس میں جزاء و سزا کا موثر نظام موجود :ڈی آئی جی آپریشنز
Sep 22, 2024