لاہور( نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے آتھر،بانی ٹرسٹی اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویڑن اور عوامی منصوبوں سے عام آدمی کامعیارزندگی بلندہوگا۔پنجاب کابینہ کے طویل ترین اجلاس میں بیسیوں تعمیری منصوبوں کوحتمی شکل دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی رفتار اوران کے کام کامعیار قابل قدر اورقابل فخر ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی قلت دور کرنے کافیصلہ خوش آئند ہے،دونوں صوبائی وزراء صحت سلمان رفیق اورعمران نذیر کی سرکاری سرگرمیوں سے محکمہ صحت صحتمند اورمنظم ہوگیا۔