فیروزوالہ( نامہ نگار ) سوئی ناردرن گیس کارپوریشن کے حکام نے 5 کروڑ 15 لاکھ روپے کے واجبات کی وصولی کی خاطر محکمہ مال کی مدد مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق آر ایم سوئی گیس نے سوئی گیس کے کمرشل اور صنعتی کنکشنوں کے 21 ڈیفالٹروں کی فہرست محکمہ مال کو بھیج دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان ڈیفالٹروں کے ذمہ مجموعی طور پر 5 کروڑ 15 لاکھ روپے کے واجبات لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت وصول کیے جائیں۔ ان میں کئی کئی برس پرانے ڈیفالٹر بھی شامل ہیں۔
5 کروڑ 15 لاکھ روپے کی وصولی کیلئے محکمہ مال مدد کرے:ایس این جی سی
Sep 22, 2024