لاہور (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے ہدایت کی کہ 1787 پر موصولہ شکایات پر سائلین سے فوری رابطہ یقینی بنایا جائے، منشیات، ناجائز اسلحہ، آرگنائزڈ کرائم کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، موثر فیلڈ پٹرولنگ اور رسپانس ٹائم کو بہتر بناتے ہوئے کرائم کنٹرول کیلئے مزید اقدامات کریں، تجاوزات اور سموگ کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ، ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح بڑھائیں،خدمت مراکز میں ڈیجیٹل سہولیات کی آسان فراہمی یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی اور سرگودھا ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔