لاہور(خبرنگار)ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزیر اعلیٰ مریم نوازکے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے حسن کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو بروقت صفائی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین نے بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف دیہی یونین کونسلز کے دورے کیے۔ اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ اربن یونین کونسلز کے ساتھ رورل یونین کونسلز میں بھی یکساں صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔لاہور کے تمام 9ٹاؤنز میں مرکزی اور اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں، گلیوں محلوں کو بھی زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی موثر اقدامات کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ، پاجیاں، ارائیاں پنڈ، بند روڈ، بتی چوک، سبزی منڈی، لاری اڈا،سبزہ زار، گلشن راوی، بابو صابو، شیرا کوٹ کا دورہ کیا۔