دنیا کو درپیش مسائل کے تدارک کیلئے تحقیق کا فروغ ضروری ہے:پروفیسر خالد محمود 

 لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا دنیا کو درپیش مسائل کے تدارک کیلئے تحقیق کا فروغ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف باٹنی کے زیر اہتمام پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف باٹنی پروفیسر ڈاکٹر عبدالناصر خالد، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن