ڈینگی ٹیمیں ان ڈور ، آؤٹ ڈور لاروا تلفی کو 100فیصدیقینی بنا رہی ہیں:سید موسیٰ رضا  

Sep 22, 2024

لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور  شہر بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور لاروا تلفی کو یقینی بنا رہی ہیں اور ہاٹ سپاٹس کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سید موسیٰ رضا نے کہا ڈینگی وائرس کی روک تھام اور تدارک کیلئے عوام الناس کو آگاہی کی مہم بھی جاری ہے۔شہری بھی ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نوازکے ویژن کے مطابق ڈینگی کارروائیاں جاری و ساری ہیں۔دریں اثنا ء گراں فروشی پر انتظامیہ کا سخت ایکشن، بھاری جرمانے عائد ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 459 مقامات کی چیکنگ، 5 مقدمات کا اندراج، 4 گرفتاریاں  123 خلاف ورزیوں پر 6 لاکھ روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔ڈی سی نے کہا ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ ہونے پر وارننگز دی جا رہی ہیں اور روٹی اور سبزیوں کی قیمتوں میں خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں