حضرت میراں حسین شاہ زنجانی  کے عرس کیلئے خصوصی اجلاس

Sep 22, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر) حضرت میراں حسین شاہ زنجانی پیر بھائی حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 1016ویں عرس کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس زیر صدارت سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی ہوا۔ اجلاس میں پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی ،پیر سید فاخر محمد زنجانی اور دیگر نے شرکت کی۔سید ادریس شاہ زنجانی نے بتایا عرس کی 2 روزہ تقریبات 28 ستمبر کو شروع ہونگیں۔ پہلے روز چراغاں اور لنگر دوسرے روز محفل حمد ونعت اور تقاریر ہونگی۔ خصوصی خطاب خطیب داتا علامہ محمد رمضان سیالوی، دعا سید مصطفی اشرف رضوی کرائینگے۔ عرس میں علما مشائخ ،وکلا ،اوقاف اور محکمہ پولیس کے اعلی افسروں ،تاجر رہنماوں ،وکلا ڈاکٹرز سمیت زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور ہزاروں عقیدت مند شرکت کرینگے۔ 

مزیدخبریں