رسول اللہؐ  کی اطاعت دین اسلام کا اصل اصول ہے:ہشام الٰہی ظہیر  

Sep 22, 2024

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر رسول اللہؐ  کی اطاعت دین اسلام کا اصل اصول ہے۔ اس کے بغیر کسی کے اسلام و ایمان کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ معیشت انسانی زندگی اور انسانی معاشرہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہیں۔ پرویز مشرف کے دور میں ان کو جس طرح سے بیچا گیا اس کی کوئی بد ترین مثال نہیں ملتی۔ عمران حکومت نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام پر اقتدار حاصل کیا لیکن بعد میں عمران حکومت ان کی رہائی کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھا سکی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بھی قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے کوئی جامع پلان مر تب نہیں کر سکی۔ جمعیت اہلحدیث ٹیم عافیہ صدیقی کیساتھ ہیں۔ 

مزیدخبریں