لاہور (پریس ریلیز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما اور جنرل سیکرٹری لاہور مزمل اقبال ہاشمی نے کہا حکومت اور اپوزیشن کی جنگ میں ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ جلسہ کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے مگر اس کی وجہ سے رستوں کی بندش اور شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دینا کسی صورت درست نہیں۔ حکومت اپوزیشن کے سیاسی جلسوں کو روکنے کیلئے جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ اس سے عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ اپنے اپنے مفادات کی خاطر ملک کو مزید تباہی کی طرف لے کر نہ جائیں۔ ملک اب اس طرح کی کشیدگی متحمل نہیں ہوسکتا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے اپوزیشن جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سیاست کے چکر میں ملکی مفادات کو داؤ پر نہ لگائیں۔ سیاسی مقاصد کیلئے قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا ملک کو مزید عدم ستحکام کی طرف لے جا رہا ہے۔ ایک جلسے کی وجہ سے سوشل میڈیا بند کر دینا ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔