لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور عجائب گھر کے زیر اہتمام گزشتہ روز سری لنکا کے معروف فنکار معین ساہید اور بلال ساہید کی پینٹنگز کی 6روزہ نمائش کا افتتاح کیا گیا۔نمائش کا افتتاح ڈایرکٹر لاہور میوزیم نبیلہ عرفان نے کیا۔اس موقع پر معروف آرٹسٹ جمی انجینئر، پروفیسر رفعت ڈار، پروفیسر طلعت مسعود کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔ میڈیا سے ڈائریکٹر لاہور میوزیم نبیلہ عرفان نے کہا پنجاب حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد کا مقصد خطے کی تہذیب و تمدن سے عوام کو روشناس کرونا ہے۔ اس سے قبل تھائی لینڈ کی تصویری نمائش نے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس پروگرام کے تحت اب تک درجنوں نمائشوں لیکچرز ورکشاپس اور پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ معین ساہید نے میڈیا کہا لاہور عجائب گھر انتظامیہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنکے وژین کے تحت پنجاب میں غیرملکی فن کاروں کے کام کی بہت زیادہ حوصلہ افزاء کی جارہی ہے۔ اس طرح کی نمائشوں کو مزید فروغ دینا چاہئے تاکہ فن کے ذریعے دونوں ممالک کی درمیان دوسرے شعبوں کیساتھ ثقافتی سیاحت کو مزید تقویت ملے۔
سری لنکا کے معین ساہید ، بلال ساہید کی پینٹنگز کی 6روزہ نمائش کا افتتاح
Sep 22, 2024