لاہور (نیوز رپورٹر ) پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید سے جلسہ میں عوام کی بہت تھوڑی تعداد اور بہت سے لیڈروں کے شرکت نہ کرنے کے متعلق سوالات پوچھے تاہم فیصل جاوید یہ کہتے ہوئے وہاں سے چلے گئے کہ آج لاہور کے جلسہ کے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔ جلسہ میں میں پی ٹی آئی کے بہت سے اہم رہنما نہ پہنچ سکے۔جلسہ کا وقت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ اسد قیصر ، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور راستے میں ہی تھے ، بتایا جا رہا ہے کہ شیرافضل مروت کو کرونا ہے جس کی وجہ سے وہ لاہور روانہ ہی نہیں ہو سکے اور عمر ایوب کی طبیعت خراب ہوگئی۔