لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہورپولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں آنے والے 12 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ۔پنجاب پولیس نے کاہنہ جلسے کے موقع پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزموںکی گرفتاریوں کے لیے شکنجہ تیار کیا تھا اور جلسہ گاہ کے اطراف فیس ڈیٹیکشن کیمرے نصب کردیئے تھے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے 12 اشتہاریوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے کی گئی۔ حماد اظہر کی گرفتاری حالات و واقعات کے تناظر میں کی جائے گی۔