اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی مزید وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمشن کو خط پر وضاحت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی، سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کمشن کو خطوط درست قانونی پوزیشن واضح نہیں کرتے، دونوں اسمبلیوں کے سپیکروں کے خطوط کا 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، دونوں اسمبلیوں کے سپیکروں کے خطوط الیکشن کمشن کی جانب سے نظر انداز کیے جانے چاہئیں۔ 14 ستمبر کے وضاحتی حکم نامے کی روشنی میں الیکشن کمشن 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ معاملے کے زیر التوا ہونے تک الیکشن کمشن کو کسی بھی جماعت کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے روکا جائے اور عدالت ان تمام پہلوؤں کی وضاحت جاری کرے۔
مخصوص نشستیں، سپیکر کے خط کی وضاحت کیلئے پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Sep 22, 2024