ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو تیس ستمبر تک ہر صورت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ہدایت کر دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اب تک 19 لاکھ 26 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...