جسٹس منصور کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Sep 22, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وکیل ندیم شبلی نے ہائیکورٹ میں دائر کی۔ وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سینئر ترین جج نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بننا ہے۔

مزیدخبریں