حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کو لطیف آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 5 کلوچرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ممکن ہے وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، ملزموں سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی۔
کار سے 5 کلو چرس برآمد، سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری ساتھی سمیت گرفتار
Sep 22, 2024