اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے این 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار علی گوہر بلوچ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 23ستمبر کو علی گوہر بلوچ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔قبل ازیں علی گوہر بلوچ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے 21 اگست کو مسترد کر دی تھی۔فیصلے کے مطابق علی گوہر بلوچ نتائج مرتب ہونے سے پہلے دوبارہ گنتی کی درخواست دینا ثابت نہیں کر سکے تھے۔
این اے97:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست23ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
Sep 22, 2024