بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہو گئے، آصفہ، فریال تالپور کے ساتھ کیک کاٹا

لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہو گئے۔ سالگرہ بلاول ہاؤس میں منائی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو اور فریال تالپور کے ہمراہ بلاول ہاؤس کراچی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سالگرہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور پی پی پی اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرا سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران، ارکان پارلیمان نے سالگرہ کی مبارک باد دی۔ بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988ء کو کراچی کے لیڈی ڈفرن ہسپتال میں پیدا ہوئے تھے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 36ویں سالگرہ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کر کے نوجوانوں کو لے کر اگے بڑھ رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔  پوری قوم کو بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔بلاول بھٹو سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب  اور اس کی ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام  چئیرمین بلاول کی 36 ویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریبات اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ درازی عمر کی دعا کی۔ سینٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں  بلاول بھٹو کی سالگرہ کی 2 الگ الگ تقریبات ہوئیں۔  رکن پنجاب اسمبلی نیلم جبار جبکہ  رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھر نے کیک کاٹے۔  حاجی عزیزالرحمن چن کی رہائشگاہ پر محفل میلاد کے بعد بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔  فیصل میر کی طرف سے این اے 127کے مختلف علاقوں ٹاؤن شپ بازار، فیصل اور ٹاون، گرین ٹاؤن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔  مساوات بلڈنگ  اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے میڈیا   آفس اور  پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریر ٹریٹ  میں سالگرہ کا کیک  کاٹے گئے  کاٹا گیا،  کیپٹن واصف،  مستعجاب  نذیر ڈھوکی اور  دیگر مہمانوں نے شرکت کی  سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخاری ،  شیری رحمن، سینٹر فرحت اللہ نے مشترکہ طور پر جئے بھٹو بلاول بھٹو زندہ باد کے نعرے لگوائے۔ سید نیر بخاری نے چیرمین بلاول کی سالگرہ مبارک دیتے ہوئے کہا کہ  بلاول بھٹو نوجوان لیڈر اور  امید  پاکستان عوام اور شہید جمہوریت کے جمہوری مشن پر عمل پیرا ہیں۔آخر میں چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی سینیٹر شیری رحمان  نے کہا کہ چیئرمین بلاول  کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں،  پی پی پی آج بھی ملکی سیاست میں ایک اہم قوت بنی ہوئی ہے

ای پیپر دی نیشن