پی ٹی آئی حکومت کی بھی مخالفت کی، ادارے آئینی حدود میں رہیں تو ملک ترقی کریگا: فضل الرحمن

Sep 22, 2024

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سیاسی، اقتصادی، امن و امان سے متعلق کمزوریاں ہیں جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں۔ اطمینان کا ماحول نہیں، بیروزگاری، مہنگائی ہے، تعلیم کے مواقع نہیں عام آدمی ایسے حالات سے متاثر ہو رہا ہے۔ آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کا جو اختیار ہے وہ اپنی حدود کے اندر کام کرے تو اچھا ہے۔ عدلیہ، بیوروکریسی، پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں، ادارے حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آئینی ترمیم دوبارہ لائی جائے گی؟ مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ یہ اُن سے پوچھا جائے جو آئینی  ترمیم لا رہے ہیں، کسی بھی کارکن کی گرفتاری کے حق میں نہیں، جب بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی تب بھی ہم اس کے خلاف تھے۔

مزیدخبریں