گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہتے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں:حسن مرتضیٰ 

لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،آئین کی حدود میں رہتے ہوئے تعلیم دوست پالیسی کو یقینی بنانا گورنر کی ذمہ داری ہے۔ جامعات کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو گرانا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے ۔پنجاب کی جامعات کو ہراسمنٹ اور منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے گورنر پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ گورنر پنجاب کے اقدامات سے جامعات میں آمریت مضبوط کرنے والے ٹولے کو تکلیف پہنچتی ہے تو پہنچے‘لاکھوں طلبا کے تعلیمی مستقبل کا تحفظ کرکے گورنر پنجاب اپنا فرض ضرور ادا کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن