نئی دہلی (این این آئی)بھارتی جنگی جنون سے کون واقف نہیں ہے جسکی وجہ سے پورے خطے کا امن دا پر لگا ہوا ہے، بھارت کی روس۔یوکرائن جنگ میں یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی کا انکشاف سامنے آیا ہے،بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارت متعدد یورپی خریداروں کے ذریعے یوکرائن کو وسیع پیمانے پر ہتھیار بیچنے میں مصروف ہے۔کسٹم اور دوسرے ذرائع کے مطابق بھارت گزشتہ ایک سال سے یوکرائن کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور روس نے اس مسئلے کو دو مواقع پر اٹھایا ہے۔بھارت کے ہتھیار اٹلی اور چیک جمہوریہ کے ذریعے یوکرائن بھیجے گئے ہیں ۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارت یوکرین کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی ہتھیار مہیا کر رہا ہے۔