فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے پر سنگدل باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی ایم بلاک کے رہائشی اٹھائیس سالہ محمد اکمل کی بیوی زینت بی بی، طلاق لے کر اپنی بیٹیوں سات سالہ نور فاطمہ اور چھ سالہ ایمان فاطمہ کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہائش رکھنا چاہتی تھی، اسی رنجش پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہتا تھا‘ اکمل نے اپنی بیٹیوں نور فاطمہ اور ایمان فاطمہ کو گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کمسن بہنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔
فیصل آباد: بیوی سے جھگڑا‘ گلا گھونٹ کر2 کمسن بیٹیاں مار ڈالیں
Sep 22, 2024