واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے کہا ہے کہ ہماری اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم اسرائیل کی مدد جاری رکھیں گے،وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کے تحفظ سے ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے اور بالکل تبدیل نہیں ہوئی۔ اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ ہمارا تعاون بھی بدستور جاری ہے،کیرین نے کہا کہ ہم علاقے میں کسی سفارتی حل کے خواہش مند ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے اور ہم اسی نہج پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں،واضح رہے کہ امریکہ انتظامیہ کو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکہ نے اگست کے وسط میں 5مختلف امدادی پیکجوں کے ساتھ اسرائیل کو کل 20بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا تھا۔