کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے کے معاملے پر فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ کی وکالت کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق لائسنس منصوخی کی تادیبی کارروائی ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کی ہے۔ چیف جسٹس نے معاملہ قانونی کارروائی کے لئے بلوچستان بار کونسل کو بھجوا دیا ہے۔