پنجاب میں مختلف محکموں کے ذیلی اداروں کا آڈٹ کرنے کا حکم

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب کی جامع آڈٹ رپورٹ برائے آڈٹ سال 2023ء-24 میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 354.824 ارب روپے کی ریکوری کی نشاندہی کر دی۔ آڈٹ کے دائرہ کار کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان  کو  پنجاب میں مختلف محکموں کے تحت کام کرنے والے 19599ذیلی اداروں کا آڈٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ موجودہ آڈٹ سال کے اخراجات سے متعلق آڈٹ کا احاطہ کرتا ہے، جس میں مالی سال 2022ء-23 کے لیے ان ذیلی اداروں کے کل اخراجات 1,169.726 ارب روپے اور وصولیاں217.074 ارب روپے رہی ہیں۔ آڈٹ کے نتیجے میں 354.824 ارب روپے کی ریکوری کی نشاندہی ہوئی ہے۔ جبکہ جنوری سے دسمبر 2023ء تک 6.467 ارب روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن