اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید

 غزہ(آئی این پی)غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، رفح میں دو گھروں پر اسرائیلی حملوں میں 3بچوں سمیت 13فلسطینی شہید ہوگئے،عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران رفح میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 44فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں،ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی میں 7فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، حماس کی جانب سے بھی رفح میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی سامنے آرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن