نوشہروفیروز (نامہ نگار) دو الگ الگ حادثات میںنانی نواسی سمیت پانچ افراد جاںبحق، پڈعیدن ریلوے تھانہ حدود میں محراب پور اسٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر سے نانی نواسی دادا سمیت 3 مسافر جاں بحق ہوگئے،ایک بچی شدید زخمی، قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے دو نوجوانوں کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود محراب پور ریلوے اسٹیشن پر مہران ہائی وے سے متصل گاؤں ابراہیم جٹ کے رہائیشی ماں بیٹی اور دادا تینوں افراد کراچی سے لاہور جانے والی زد میں آکر جاںبحق ہو گئے، متوفی افراد کی شناخت 48 سالہ محمد سلیم جٹ، 50 سالہ رضیہ بی بی زوجہ سلطان جٹ، اور دو سالہ بچی ابیہا، اور زخمی بچی انیہا شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق بدنصیب خاندان کی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں پنجاب جانے کے لیے بکنگ تھی،علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین لیٹ ہونے ہونے پر کراچی ایکسپریس ٹرین دیکھ کر پلیٹ فارم نمبر 2سے پلیٹ فارم نمبر 1 کے لیے ٹریککراس کرنے دوران تینوں افراد کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔دوسرے واقع میں قومی شاہراہ جام نوراللہ کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر نے آگے جانے والی موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو کچل کر ہلاک کردیا اور ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ جاںبحق نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ مہتاب ولد فوجی خاصخیلی اور 24 سالہ شوکت ولد قائم الدین بابھن کے نام سے ہوئی جن کا تعلق ہالانی کے نواحی گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔
نوشہروفیروز میں حادثات میں نانی نواسی سمیت 5 افرادجاں بحق
Sep 22, 2024