پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسروں کی کئی پوسٹ خالی، متعدد کو اضافی چارج

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں افسروں کی کمی ہوگئی، آئی جی آفس میں اہم پوسٹیں خالی ہیں۔  2ایڈیشنل آئی جیز،  5ڈی آئی جیزاور  6اے آئی جیزکی اہم ترین پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔افسروںکی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک افسر کو متعدد چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے۔ پالیسی بنانے والے افسروں کی سیٹیں خالی ہونے سے دفتری امور التوا کا شکار ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی سیٹیں خالی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی لیگل، ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی سیٹ خالی ہے۔ ڈی آئی جی لاجسٹک اور ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کی سیٹیں بھی خالی پڑی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق وفاقی حکومت کو افسران کی فراہمی کے لئے مراسلہ بھجوایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن