شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ٹی بی مہلک مرض ہے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ ادارے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان اور پنجاب میں ٹی بی کا مرض زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ سموگ، آلودگی کے ساتھ ساتھ نامناسب خوراک ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت میکنزم بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی کلینک شیخوپورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سابق ایم پی اے حاجی غلام نبی، عارف باجوہ، رانا محمد اکرم، مرزا منور بیگ، محمد جمیل ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر خلیل احمد، عمران علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اختر اقبال ڈار نے کہاکہ ٹی بی کا مکمل علاج موجود ہے۔ 3 ماہ اور 6 ماہ کے کورس سے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے۔ ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی کلینک شیخوپورہ میں مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ تمام طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
آلودگی، نامناسب خوراک ٹی بی کا بنیادی سبب: اختر ڈار
Sep 22, 2024