مردان (نامہ نگار) بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اور نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین کی قیادت ایم پی ایز عبدالسلام آفریدی، طارق محمود آریانی، پی ٹی آئی رہنما ساجد اقبال مہمند لشکر خان، عبداللہ عابد روی کمار اور دیگر کر رہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عبد السلام آفریدی اور دیگر نے کہا کہ مردان سمیت پورے صوبے میں بجلی اور گیس کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے اور لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہیں ۔ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈ نگ وفاقی حکومت کے ایما پر کی جارہی ہے اور وفاق صوبے کے لوگوں کو تنگ کر کے انہیں صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعہ کے روز تک مردان میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکلیں گے اور واپڈا دفاتر کے اندر احتجاج کیا جائے گا۔