کراچی (آئی این پی ) وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص کو معطل کر دیا۔ چیف سیکریٹری نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق دونوں پولیس افسروں پر الزامات کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔