سیالکوٹ‘گجرات(نامہ نگاران‘نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں سال 2024-26کیلئے صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کو انتخاب کر لیا گیا۔ ایس سی سی آئی میں انتخابی میٹنگ کے دوران اکرام الحق کو صدر، وسیم شہباز لودھی کو سینئر نائب صدر اور عمر خالد کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں نے اراکین کے اعتماد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ کی ترقی پذیر کاروباری برادری کے بہترین مفادات کے فروغ اور تحفظ کیلئے لگن اور عزم کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مقصد سیالکوٹ کے صنعتی اور کاروباری شعبوں کیلئے ترقی، جدت اور بین الاقوامی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں شاہین فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا۔ کارپوریٹ کلاس کی بلامقابلہ کامیابی کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس نے بھی کلین سویپ کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے فرائض ملک مظہر اقبال نے سرانجام دیئے جبکہ الیکشن کمیشن کی معاونت راجہ آصف نوید اور ندیم اختر شہزاد ایڈووکیٹ نے کی۔ پولنگ صبح 9بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہی۔ شاہین فاؤنڈر گروپ کے متفقہ امیدواروں ذیشان اشرف 1084، اکرام افضل بٹ 1065 ، محمد عمران 1065 ، چوہدری موسیٰ ندیم ملہی 1056، قیصر لطیف 1058 ، محمد عمران 1048 ، غلام مصطفی 1047 ، راجہ محمد انیس 1059، ارشد جاوید 976 ، رانا محمد بلال 1051، عمران عباس 1053 ، سلمان بٹ 1039 ، عاکف سعید 1041 ، مرزا اویس عرفان 1046 ووٹ لے کر ایسوسی ایٹ کلاس کے ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار رانا رضوان نے 135ووٹ اور مبین اشرف نے 123ووٹ حاصل کئے۔گجرات چیمبر کے ایسوسی ایٹ کلاس کے 2308 ووٹوں میں سے ٹوٹل ووٹ 1170 کاسٹ ہوئے۔ 14 ووٹ کینسل ہوئے۔ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری قیام کے 2سال بعد ہی دو دھڑوں میں تقسیم ‘صدر کی برطرفی اور نئے صدر کی نامزدگی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظربرطرف اور نئے صدر کوممبران کے ہمراہ چیمبر سے باہر نکال کر سیل کر ڈالا تفصیل کے مطابق دوروز قبل گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس گجرات چیمبر ہال میں سینیئر نائب صدر مرزا وقاص کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو باڈی کے 14 ممبران سمیت فرینڈز گروپ کے صدر چوہدری رضوان دلدارایف پی سی سی ائی کے ایگزیکٹو ممبر شیخ نصیر احمد جنرل سیکرٹری فرینڈز گروپ امجد مجید بٹ،ناصر جاوید بٹ،ایگزیکٹو ممبر ثنا اللہ بٹ ایگزیکٹو ممبر چوہدری اسلم ٹوپہ ایگزیکٹو ممبر شیخ فیصل ظہیر ایگزیکٹو ممبر شیخ فیصل عمران ، ایگزیکٹو ممبر ناصر لیاقت ،ایگزیکٹو ممبر عبدالرحمن ،ایگزیکٹو ممبر چوہدری شاہد سمیت حافظ احتشام دلدار،ذیشان دلدار،یاسر بٹ،طاہر اکرام راٹھور ،مولوی چاند دیگر ممبران نے برسر اقتدار صدر چوہدری فراز کے خلاف عدم اعتماد کی قراردا پاس کرلی اور سینیئر نائب صدر مرزا وقاص کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چوہدری نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ حالات اس نہج تک پہنچیں لیکن صدر چیمبر نے ایگزیکٹیو ممبران سمیت چیمبر ممبران کے ساتھ آمرانہ رویہ اپنایا سمال چیمبر کے فائونڈر صدر چوہدی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز سمال انڈسٹری کا بانی اور صدر ہوں مجھے کسی فرینڈز گروپ نے یہاں نہیں بٹھایا میرے خلاف پاس کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کا کوئی وجود نہیں کیونکہ پاکستان کے چیمبر صدور کے خلاف عدم اعتماد کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ہے اور جب میری ڈی جی ٹی او سے بات ہوئی تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ چیمبر صدر کے خلاف عدم اعتماد نہیں کیا جا سکتادریں اثناء گزشتہ روز نئے صدر مرزا وقاص چارج لینے چیمبر پہنچنے توبرطرف صدر چوہدری فراز نے ڈی جی ٹی او کے آرڈر کے بغیر چارج دینے سے انکار کیا تو ضلعی انتظامیہ نے ڈی ایس پی سٹی اور سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ چیمبر پہنچ کر 1600 ممبرز پر مشتمل گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز کو سیل کر ڈالا۔