گوجرانوالہ  چیمبر آف کامرس انتخابات‘بزنس گروپ نے میدان مارلیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارپوریٹ کلاس الیکشن میں بزنس گروپ نے ون یونٹی گروپ سے صدارت کی کرسی چھین لی،بزنس گروپ کی پینل ووٹوں میں 37 ووٹوں سے کامیابی ،انفرادی حثییت میں بزنس گروپ کے 11 امیدوار جبکہ ون یونٹی گروپ کے 4امیدوار گنتی میں آگے ، بزنس گروپ کے ووٹرز اور سپوٹران کا جشن ، مٹھائیاں تقسیم، نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، بزنس گروپ نے 23ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس کا الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات 2024,26کے سلسلہ میں پولنگ صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی ،ممبرز الیکشن کمیشن کے فرائض محمد انور اسلم، شاہد بٹ اور خواجہ صائم الحسن نے سرانجام دئیے، کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں کل 1069ووٹ تھے جس میں سے 1004ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،جبکہ 15ووٹ مسترد ہوئے ، رواں سال ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے چیمبر بلڈنگ کی بجائے راہوالی کے قریب واقع ’’کے ویڈنگ مارکی‘‘ میں الیکشن کا انعقاد ہوا، ووٹنگ کے دوران پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ،پولنگ سٹیشن پر پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو چیکنگ کیلئے روکا تو انہوں نے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی کی جس پر پولیس نے چار غیر متعلقہ افراد کو حراست میں لے لیا، چاروں افراد چیمبر کے ممبران نہیں تھے،جبکہ پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے پر گنتی کا عمل شروع ہوگیا ،غیر حتمی نتائج کے مطابق بزنس گروپ نے پینل ووٹوں میں 37ووٹوں سے برتری حاصل کرلی ،انفرادی حثیت میں بزنس گروپ کے 11امیدوار جبکہ ون یونٹی کے صرف 4امیدوار ووٹوں کی گنتی میں آگے ہیں تاحال گنتی کا عمل جاری ہے ،بزنس گروپ کے ووٹرز اور سپوٹران نے جشن منانا شروع کردیا، مٹھائیاں تقسیم، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ،نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،اس موقع پر بزنس گروپ کے قائدین اور نومنتخب عہدیداروں رانا ناصر، میا ں عمر سلیم ،حاجی عاصم انیس ،شیخ عامر رحمان، علی ہمایوں بٹ، رانا صدیق خاں، ضیاء اللہ عرفانی، حمیس گلزار مغل، وقاص انور،فرخ اعجاز،احمد نوید رانجھا، ظفر اقبال ڈار ،ملک الیاس، وقاص افضل، رمضان چشتی،میاں زبیر، نیئر جمیل بلو بھٹی ،مصطفی عزیز لون اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن