اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میں طالبات کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،جس میں 350سے زائد بچوں نے شرکت کی، طالبات کوروڈ سیفٹی،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ نے طالبات کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی.