راولپنڈی ضلع میں ممبر سازی مہم تیزی سے جاری ہے، عارف شیرازی

Sep 22, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ راولپنڈی ضلع میں ممبر سازی مہم تیزی سے جاری ہے، اب تک 27000 ہزار سے زائد مرد و خواتین اور نوجوان راولپنڈی ضلع میں جماعت اسلامی کے ممبر بن چکے ہیں، نئے ممبروں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلوں میں ممبر سازی مہم کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا، سید عارف شیرازی نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت کے مطابق جمعہ, ہفتہ اور اتوار کو زون اور یوسی کی سطح پر ممبر سازی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ان تین دنوں میں  دس ہزار نئے ممبر بنانے کا ہدف رکھا گیاہے۔

مزیدخبریں