سی ڈی اے میںپہلے ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجٹلائزیشن ونگ بلاک کاافتتاح کر دیا گیا

Sep 22, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجٹلائزیشن ونگ نے ادارے میں کارپوریٹ سیکٹر طرز پر کام کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں پہلے ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجٹلائزیشن ونگ بلاک کا باقاعدہ افتتاح کر کے فعال کر دیا گیا ہے۔نئے تیار کئے گئے بلاک میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔اس بلاک میں کارپوریٹ سیکٹر طرز پر کام کا ماحول فراہم کیا جائے گاجسمیں اوپن ڈیسک اور اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائی گئی ہے جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس بلاک  میں کام کرنے سے دفتری امور میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافے کو یقینی بنایا جائے گا. ابتدائی طور پر اس جدید ٹیکنالوجی اور کارپوریٹ کلچر کو ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجٹلائزیشن ونگ میں لاگو کیا گیا جسکو بعد ازاں سی ڈی اے کے دیگر ونگز میں بھی اپنایا جائے گا۔ٹیکنالوجی ونگ نے سی ڈی اے میں  ای فائلنگ کا نظام بھی متعارف کروایا ہے جس کے بعد روایتی فائل سسٹم کو بتدریج ختم کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں